صحت و سائنس
26 جون ، 2017

تہواروں میں کھانے میں اعتدال سے کام لیں

تہواروں میں کھانے میں اعتدال سے کام لیں

عیدالفطر پر شہری حفظان صحت کے اصولوں کونظر انداز کرتے ہوئےمیٹھی، مرغن، زیادہ چکناہٹ اور دیر سے ہضم ہونے والی غذائیں استعمال کرتے ہیں جس سے وہ پیٹ کے امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں اس لئے ماہرین صحت نے ہدایت کی ہے کہ شہری کھانے میں اعتدال سے کام لیں۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے بتایا کہ رمضان المبارک میں اعتدال کے بعد عید کے موقع پر شہری بالخصوص بزرگ افراد بدپرہیزی کرتے ہیں اور زیادہ میٹھی، مرغن اور چکناہٹ والی خوراک استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں عموماً بزرگ افراد ذیابطیس ، بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں بھی مبتلا ہوتے ہیں یہ غذائیں وافر مقدار میں استعمال سے ان کا بلڈ پریشر اور شوگر قابو میں نہیں رہتا جس سے وہ ڈائریا اور گیسٹرو کے امراض میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں اور اسپتال کا رخ کرتے ہیں۔ لہذا ہم ہر سال اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹروں کی خصوصی ڈیوٹی لگاتے ہیں ۔

پروفیسر طارق رفیع کا کہنا تھا کہ تہواروں اور تقریبات میں بھی کھانے میں اعتدال سے کام لینا چاہیے اور گوشت کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں کا بھی زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیےاور بازاری کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ 

مزید خبریں :