صحت و سائنس
02 جولائی ، 2017

مون سون سیزن: لاہورکے شہری نزلہ ، زکام میں مبتلا ہونے لگے

مون سون سیزن: لاہورکے شہری نزلہ ، زکام میں مبتلا ہونے لگے

مون سون سیزن کے ساتھ ہی لاہور میں وائرل انفیکشن بڑھ گیا،شہری نزلہ، زکام ، بخار ، کھانسی اور پیٹ کے درد میں مبتلا ہونے لگے،سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو باہر کے پکوان کھانے اور ٹھنڈا پانی پینے سے پرہیز کا مشورہ دیا ہے ۔

لاہور کے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں وائرل انفیکشن سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی،بچے اور بڑے نزلہ ، زکام ، بخار ، کھانسی اور پیٹ درد کے مرض میں مبتلا ہونے لگے ۔ صرف میو اسپتال میں روزانہ 400 ایسے مریض آرہے ہیں جو وائرل انفیکشن کا شکار ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بازار ی اشیا ء نہ کھائی جائیں ،پانی ابال کر پئیں،چہرے پر ماسک ضرور پہنیں ۔

طبی ماہرین نے فیلڈ میں کام کرنے والے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ ایسے موسم میں جسم سے پانی کا اخراج پسینے کی شکل میں زیادہ ہوتا ہے ،اس لیے او آر ایس کا استعمال عادت بنا لیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرل انفیکشن سے بچنے کیلئے روزانہ تازہ کھانا کھائیے،فریج یا فریزر میں رکھے کھانے میں بیکٹیریا بن جاتا ہے جو صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔

 

مزید خبریں :