شہر شہر
22 جولائی ، 2017

بلاول بھٹو نے شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ انڈرپاس کا افتتاح کردیا

بلاول بھٹو نے شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ انڈرپاس کا افتتاح کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ کے مقام پر بننے والے انڈرپاس کا افتتاح کردیا جسے پی پی مرحوم رہنما ’’منور سہروردی شہید‘‘ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کے مقام پر بننے والا انڈرپاس 4 ماہ میں مکمل کیا گیا جس کی لمبائی 412 میٹر ہے جب کہ اس کا ٹنل 52 میٹر طویل ہے اور انڈرپاس میں روشنی کے لیے68 پولز نصب کیے گئے ہیں۔

منور سہروردی شہید انڈر پاس 3 ٹریکس پرمشتمل ہے جس کی تعمیر پر 44 کروڑ روپے لاگت آئی ہے جب کہ انڈر پاس کی اندرونی دیواروں پر خوبصورت پینٹنگز بنائی گئی ہیں۔

انڈرپاس کی تعمیر سے اب شہری میٹروپول ہوٹل سے ایئرپورٹ تک بلا رکاوٹ سفر کرسکیں گے۔

مزید خبریں :