کاروبار
26 جولائی ، 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس 9 پوائنٹس کمی پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس 9 پوائنٹس کمی پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے اختتام پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی اتار چڑھاؤ جاری رہا اور ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔

آج کاروبار کے دوران 365 کمپنیوں کے 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب روپے کم ہوکر 9440 ارب روپے ہوگئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 9 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 908 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید خبریں :