کھیل
Time 18 اگست ، 2017

ہاشم آملہ اور عمران طاہر ورلڈ الیون اسکواڈ میں شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لئے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا اور اب بتایا جارہا ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹرز ہاشم آملہ اور عمران طاہر بھی ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق زمبابوے کے سابق کپتان اور انگلینڈ ٹیم کے کوچ اینڈی فلور ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان ممکن بنانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں اینڈری فلور نے ہاشم آملہ اور عمران طاہر سے رابطہ کیا جس کے بعد انہوں نے دونوں کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان کے لئے آمادہ کرلیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں 13 رکنی ورلڈ الیون ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔

دوسری جانب فیڈریشن انٹرنیشنل کرکٹرز ایسو سی ایشن کی طرف سے ورلڈ الیون ٹیم کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ماہ ستمبر میں آئی سی سی ورلڈ الیون ٹیم کی میزبانی لاہور میں کرےگا جہاں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ 

ورلڈ الیون کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز 10ستمبر  سے 15 ستمبر تک ہونے کے امکان ہے۔

ورلڈ الیون ٹیم کا دورہ ستمبر میں طے پایا ہے لیکن حکومت پنجاب کی جانب سے  این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے باعث اسے انتخاب سے قبل کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید خبریں :