دنیا
Time 23 اگست ، 2017

یمن کے دارالحکومت صنعا میں فضائی کارروائی؛ 30 افراد ہلاک

یمن کے دارالحکومت صنعا میں فضائی حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت صنعا کے علاقے ارحب میں سعودی اتحادی افواج کے طیاروں نے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 30 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

یمن کے شمالی حصے اور دارالحکومت صنعا پر حکومت مخالف گروہ حوثیوں کا قبضہ ہے جو عالمی سطح پر تسلیم کردہ حکومت کے خلاف برسرپیکار ہے۔

حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب اور اس کے اتحادی کارروائیاں کر رہے ہیں جب کہ دوسری جانب حوثی باغیوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ 2012 میں ایک تحریک کے نتیجے میں اس وقت کے صدر علی عبداللہ صالح کو اقتدار سے علیحدہ ہونا پڑا تھا جس کے بعد سے یہ ملک خانہ جنگی کا شکار ہے۔

مزید خبریں :