25 جنوری ، 2012
لاہور… لاہور ہائی کورٹ نے ناقص ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کی جوڈیشل انکوائری کیلئے دائرپٹیشن سماعت کیلئے منظورکرلی ۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر پٹیشن میں پی آئی سی میں دی جانے والی ادویات کے ری ایکشن سے اموات کی عدالتی تحقیقات کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرلی۔ جسٹس عمرعطاء بندیا ل کل پٹیشن کی سماعت کریں گے۔