06 فروری ، 2015
پشاور ......خیبر پختونخوا میں سرطان کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ہے،مردوں میں گلے، زبان اور پھیپھڑوں کے سرطان کی بیماریاں سامنے آ رہی ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق کینسر کے مریضو ںمیں 80 فیصد منہ، زبان اور گلےکے سرطان میں مبتلا ہیں۔کینسر کا مرض عموماً60سال کی عمر کے مردوں میں پایا جاتا ہے۔ جن کی اہم وجوہات میں سگریٹ نوشی اور پان چھالیہ کا استعمال اورمتوازن خوراک کی کمی ہے۔ما ہر ین کے مطابق زبان کے کینسر کی علامات میں سوزش ، رسولی ، جبڑے کا سکڑ جانا اور گلٹیاں بننا شامل ہیں ۔