کھیل
30 اپریل ، 2012

انگلش پریمیئر لیگ: چیلسی کی کوئنز پارک رینجرز کیخلاف 6-1 سے فتح

انگلش پریمیئر لیگ: چیلسی کی کوئنز پارک رینجرز کیخلاف 6-1 سے فتح

لندن … انگلش پریمیئر لیگ میں فرنانڈو ٹوریز نے چیلسی کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ٹیم کو کوئنز پارک رینجرز کیخلاف 6-1سے کامیابی دلادی ، جس کے ساتھ ہی چیلسی کی چوتھی پوزیشن پر سیزن کے اختتام کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں جبکہ دوسری جانب کوئنز پارک رینجرز کو ڈویژن ٹو میں تنزلی کا خطرہ درپیش ہے۔ کھیل کے آغاز پر ڈینئیل نے پہلے ہی منٹ میں گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کو برتری دلائی،13ویں منٹ میں جان ٹیری نے چیلسی کیلئے دوسرا گول اسکور کیا ، جس کے بعد فرنانڈو ٹوریز نے حریف ٹیم پر دھاوا بول دیا ،پہلے 19 اور پھر 25ویں منٹ میں گول بناکر اسکور 4 صفر کیا ۔ وقفے کے بعد 64ویں منٹ میں ٹوریز نے گیند کو جال میں پھینک کر چیلسی کی جانب سے اپنی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی، آخری لمحات میں مالوڈا نے چیلسی کا اسکور 6صفر کیا ۔ میچ ختم ہونے سے کچھ دیر قبل کوئنز پارک رینجرز نے واحد گول بناکر خسارہ کم کیا۔

مزید خبریں :