09 فروری ، 2015
ریو ڈی جنیرو ........برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے سامبا اسکول میں سالانہ کارنیول پریڈ کی تیاریاں جاری ہیں۔ریو ڈی جنیرو کےسامبا اسکول میں ان دنوں خوب رونق لگی ہے کیونکہ موقع ہے سب سے مقبول کارنیول پریڈ کا۔سامبا ڈانس اسکول میں فنکار تیاریوں میں ہیں مصروف اور ملا رہے ہیں اسٹیپ سے اسٹیپ ۔لباس بھی ہے شاندار جو ہے اس ایونٹ کی جان ۔موسیقی اور رقص کا یہ میلہ 13فروری سے 17فروری تک جاری رہےگا جس میں بڑے بڑے فلوٹس بھی پیش کیےجائیں گے۔