30 اپریل ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی… روتے ہوئے بچوں کو خاموش کرانے کے لئے لوگوں کو عجیب و غریب حرکتیں کرتے تو دیکھا تھا تاہم جاپا ن میں ایک ایسا دلچسپ مقابلہ بھی منعقد کیا جاتا ہے جس میں بچوں کو خاص طور سے رُلایا جاتا ہے۔ 400 سال پرانے سے اس سالانہ مقابلے میں دوSumoپہلوان ننھے بچوں کو گود میں اُٹھا کر فضا میں بلند کرکے ڈراتے ہیں جس کے بعد ایک ریفری بچوں کے رونے کا مقابلہ کرواتا ہے۔Naki SumoاورBaby-Cry Sumoکے نام سے ہونے والے اس سالانہ مقابلے میں رواں برس بھی تقریباً100 بچوں نے حصہ لیا۔ایک سال سے کم عمر کے بچوں کے درمیان کئے جانے والے اس انوکھے مقابلے میں جو بچہ سب سے بلند آواز میں دیر تک روتا ہے وہ فاتح قرارپاتاہے۔ جاپانی رسم و رواج کے تحت ان بچوں کے والدین کویقین ہے کہ بچوں کے اس طرح رونے سے نہ صرف ان کی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ وہ شیطانی اثرات سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔