30 اپریل ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ طویل عرسے کے بعد اداکار پنکج کپور کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے، شبانہ اعظمی اور پنکج کپور نے حال ہی میں فلم مترو کی بجلی کا مڈولہ میں ساتھ کام کیا ہے ، وشال بھردواج کی اس کامیڈی فلم میں اداکار عمران خان اور انوشکا شرما لیڈ رولز میں ہیں جبکہ شبانہ اعظمی اور پنکج کپور سپورٹنگ کیریکٹرز میں نظر آئیں گے،دونوں ہی آرٹ فلموں میں اداکاری کے سبب پسند کیے جاتے ہیں اسی لیے ایک دوسرے کے ساتھ کام کر نا پسند بھی کرتے ہیں 1991 میں شبانہ اعظمی اور پنکج کپور نے فلم ایک ڈاکٹر کی موت میں سا تھ کام کیا تھا اور یہ فلم سنجیدہ حلقوں میں بہت پسند کی گئی تھی۔اب 21 برس بعد یہ دونوں ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔