دلچسپ و عجیب
14 فروری ، 2015

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں سامبا فیسٹول

برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں سامبا فیسٹول

ریوڈی جنیرو.......برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں سامبا فیسٹول اپنی تمام تر رنگارنگی، شوخیوں اور مستیوں کے ساتھ شروع ہوگیا۔ شہر کے سیکنڈ لیگ سامبا اسکولوں نے فیسٹول کی پہلی رات میں خوبصورت پریڈ میں حصہ لیا۔آنکھوں کو چکاچوند کرتی روشنیوں اور موسیقی کی دھنوں پر تھرکتے فنکار فیسٹول کی جان تھے۔ڈانس کیلئے قدم ملاتے اور ایک ہی انداز میں ہاتھ چلاتے فنکار دیکھنے میں خوب بھلے معلوم ہورہے تھے۔ہزاروں افراد نے پریڈ کو براہ راست دیکھااوران مناظر کو خوب انجوائے کیا۔ان اسکولوں کے درمیان اس پریڈ میں سخت مقابلوں کی توقع ہے۔جن اسکولوں نے زیادہ پوائنٹس حاصل کئے۔انھیں اگلے برس اوپری درجے کی پریڈ میں شامل کیا جائیگا۔

مزید خبریں :