صحت و سائنس
15 فروری ، 2015

پاک بھارت ٹاکرا، کمزور دل افراد آخری اوور نہ دیکھیں، طبی ماہرین

پاک بھارت ٹاکرا، کمزور دل افراد آخری اوور نہ دیکھیں، طبی ماہرین

کراچی....... ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آج کے دلوں کو گرمانے والے مقابلے کو کمزور دل کے افراد ذرا دل تھام کردیکھیں۔ چھکوں کا شور ہویا پھر وکٹ گرنے کا سکوت،پاک بھارت کرکٹ میچ دل کے مریضوں کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ جی ہاں ,پاک بھارت ٹاکرا اتنا ہی حساس ہوتا ہے۔ دل کے امراض میں مبتلا افراد اس بار اپنے شوق کی سنیں گے؟ یا پھر ڈاکٹر کی؟ کرکٹ کے فین مریضوں کا فیصلہ تو آپ نے سن لیا۔ لیکن ڈاکٹر حضرات کی بات کو نظر انداز کرنا بھی اتنا آسان نہیں۔ ماہر امراض قلب ڈاکٹر انعام دانش کہتے ہیں کہ اس مرض میں مبتلا افراد آخری اوورز کے دوران ٹی وی کے آگے ہرگز نہ بیٹھیں۔ پانی بھی قریب رکھیں۔ پاک بھارت ٹاکرا دلوں کو گرمانے کے لیے بے تاب ہے۔ لیکن چاہے جیت کا جشن ہو یا ہار کا غم ، دونوں کی زیادتی دل کے لیے خطرناک ہے۔

مزید خبریں :