01 مئی ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے۔بیچارے دلہے کو عین شادی کے دن دلہن کا گھونگھٹ اُتارنے درخت پر چڑھنا پڑ گیا۔یہاں لیکن آپکو حیران ہونے کی قطعی ضرورت نہیں کیونکہ ایسا بالکل نہیں تھا کہ دلہن درخت پر بیٹھی ہوئی تھی۔یہ تو ہواؤں کی شرارت تھی جنہوں نے عین شادی کے روز ایسا رُخ پکڑا کے دلہن کا نیٹ کا گھونگھٹ اُڑتا ہوا درخت کی اونچی شاخ پر جاٹکا۔کئی لمحوں تک باراتی اور دلہا کے ساتھی ڈنڈی کی مدد سے گھونگھٹ اُتارنے کی کوششوں میں مصروف رہے لیکن بلاآخر دلہے کو ہار مانتے ہی بن پڑی جس نے درخت پر چڑھ کراپنی ہونے والی دلہن کاگھونگھٹ اُتار ا۔