دنیا
19 فروری ، 2015

قطر نے مصر سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

قطر نے مصر سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

دوحہ......قطر نے لیبیا میں دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد مصر سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔لیبیا کی وزراتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسا عرب لیگ کے اجلاس کے دوران مصر کا قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزام کے بعد کیا گیا ۔قطر نے مصر کی عرب لیگ کے ایک دوسرے رکن ملک پر فوجی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور شہری ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔مصر کی فضائیہ نے 21 مصری قبطی عیسائیوں کے سر قلم کیے جانے کے واقعے کے بعد لیبیا میں دولتِ اسلامیہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔قاہرہ میں ایک اجلاس کے بعد عرب لیگ کے بیان میں کہا گیا کہ لیگ مصر کی جانب سے حملوں کے جواز کو سمجھتی ہے اور مصر کی جانب سے لیبیا کی فوج کے لیے اقوامِ متحدہ کے ہتھیاروں کی سپلائی پر عائد رکاوٹ ختم کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے۔تاہم قطر کی جانب سے اس بیان پر تحفظات کے اظہار کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔


مزید خبریں :