دنیا
21 فروری ، 2015

افغان صدر کا قیام امن کی کوششوں پر پاکستان کو خراج تحسین

افغان صدر کا قیام امن کی کوششوں پر پاکستان کو خراج تحسین

کابل..... افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں قیام امن کی حالیہ کوششوں پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، اپنے ایک بیان میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ کابل حکومت افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کا آغاز کررہی ہے اور پاکستان کی جانب سے مفاہمت کی ان کوششوں کی حمایت اور اس کے لیے راہ ہموار کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ افغان صدر نے پاکستان کی جانب سے افغانستان کے دشمن کو اپنا دشمن قرار دینے کا بھی خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ تاہم ایسے عناصر بھی موجود ہیں جو غلط معلومات پھیلا کر قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں اور عوام میں بے چینی پیداکر نا چاہتے ہیں افغان صدر نے پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اس بیان کا بھی خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے افغانستان کے دشمن کو اپنا دشمن قرار دیا ۔

مزید خبریں :