صحت و سائنس
23 فروری ، 2015

کوئٹہ: انسداد پولیو کی 8روزہ مہم آج سے شروع ہوگئی

کوئٹہ: انسداد پولیو کی 8روزہ مہم آج سے شروع ہوگئی

کوئٹہ ...... ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو کی مہم آج سے شروع ہوگئی ہے،ضلع میں دو حصوں میں چلائی جانے والی 8 روزہ مہم کے دوران تقریبا 4 لاکھ 80ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کوئٹہ کو 35زونز میں تقسیم کیاگیاہے، تمام زونز میں انسداد پولیو کی مہم مجموعی طور پر8 روز تک جاری رہیگی، مہم کےدوران تقریبا 4 لاکھ 80ہزاربچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے۔ اس مہم کیلئے 478موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںجبکہ مہم کے حوالے سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔انسداد پولیو ٹیموں کے ہمراہ پولیس اہلکاروں کے علاوہ بلوچستان کانسٹبلری کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ضلع کوئٹہ میں انسداد پولیو کی مہم گذشتہ ہفتہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی تھی۔

مزید خبریں :