دنیا
25 فروری ، 2015

تحریک انصاف فرانس انٹرا پارٹی الیکشن،تقریب حلف برداری

 تحریک انصاف فرانس انٹرا پارٹی الیکشن،تقریب حلف برداری

فرانس...... انتخابات جمہوریت کی پہلی سیڑھی کا نام ہے ایسے ہی حلیہ دنوں فرانس کے اندر پاکستان تحریک انصاف فرانس میں انٹر پارٹی الیکشنہوئے جس میں پارٹی کارکنان نے بھر پورحصہ لیا،آج اسی سلسلے میں انتخابات جیتنے والے پینل نے تقریب حلف برداری کا اہتمام کیا جس میں کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب کی خاص بات فرانس میں موجود دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت تھی ،حلف برداری کی تقریب میں نئی منتخب شدہ عہدیداروں کو ان کے نوٹیفکیشن لیٹرز دئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی قمر بوسال اور شوکت حیات رانجھا تھے جنہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف فرانس کے چیئرمین افضال رانجھا،صدر انٹراپارٹی انتخابات کو سراتے ہوئے اس بات پر زور دیا سیاسی پارٹیوں کے انتخابات سے اچھی لوگوں کو آکے آنے کا موقع ملے گا ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے نو منتخب تنظیم کے چیئر مین افضال رانجھا صدر عمر رحمان،جنرل سیکرٹری رانا عمران عارف و نائب صدر اصغر برہان کو مبارک باد د دیتےہوئے کہا کہ فخر کی بات یہ ہے کہ وومن ونگ کی صدر آصفہ ہاشمی وہ خاتون ہیں جنہوں نے نہ صرف یورپ میںبھر پور حصہ لیا بلکہ انہوں نے عمران خان کے ہمراہ شمالی وزیرستان تک کا سفر کیا، ایسی کارکنان کو آگے لانا ہو گا،اس موقع پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر زاہد ہاشمی نے بمع اپنے ساتھیوں تحریک انصاف فرانس میں باضابطہ شمولیت اختیار کی،اس موقع پر قمر بوسال سمیت تمام مقررین نے تحریک انصاف فرانس کے روح رواں یاسر قدیر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یاسر قدیر جیسے کارکنان پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں اور جس طرح انہوں نے دن رات پارٹی کی خدمات کی اس پر ان کے لئے جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے،اس موقع پر یاسر قدیر نے تمام پارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کسی بھی قسم کا پارٹی عہدہ لینے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ عام کارکن کی طرح پارٹی کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے ،اس موقع پر مشہور سیاسی و سماجی شخصیت سید ظریف شاہ و چودھری امتیاز کدھر نے تحریک انصاف فرانس میں شمولیت کا اعلان کیا۔تحریک انصاف فرانس ایگزیکٹوکونسل،ابوبکرگوندل،چودھری منورجٹ،ابرارکیانی،طاہراقبال،ستارچودھری،سہیل بھدر،گلزار لنگڑیال،سجاد خان،یاسر قدیر و ممتاز حسین نازی پر مشتمل ہے۔ دیگر عہدیداران میں،چیئرمین افضال رانجھا،وائس چیئرمین افضال ڈھل،صدر عمر رحمان،سینئر نائب صدر راجہ محمد عجب،نائب صدور اصغر برہان،خالد پرویزچودھری ،اشفاق چودھری،راجہ طاہر سدوال،جنرل سیکرٹری رانا عمران عارف،اڈیشنل سیکرٹری جنرل سلیم انور جپہ،سیکرٹری انفارمیشن افضال گوندل،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن بابر مغل،سیکرٹری فنانس مظہر گوندل،پارٹی ترجمان ناصرہ فاروقی ،سیکرٹری لیبر ونگ عارف مصطفائی،ڈپٹی سیکرٹری لیبر ونگ ضمیر نفیس ،سیکرٹری پبلک افیئرز راجہ ظہیر،سیکرٹری سوشل میڈیا،حاجی ابرار لہری،ڈپٹی سیکٹری سوشل میڈیا آصف جاوید،جائنٹ سیکرٹری ملک عابد،ندیم کلیار،عدنان نیّر ٹونی،سیکٹری رابطہ ملک ارشد اعوان،خواتین ونگ کی صدر آصفہ ہاشمی،سینئر نائب صدر شبانہ چودھری،سرپرست آلہ شاہ بانو میر،نائب صدر مہناز ریاض،شاہدہ امجد،روبانہ عارف،نیناں خان،آطقہ شبیر،طاہرہ نثار ،جنرل سیکرٹری ناصرہ خان ،سیکرٹری انفارمیشن صائمہ بابری ،جائنٹ سیکرٹری قیصرہ عنایت و دیگر، اسی طرح یوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر یاسر اقبال خان،صدر افزان نواز،نائب صدر صفدر برہان ،جنرل سیکرٹری عامر گوندل و سیکرٹری انفارمیشن ظفر اقبال ،اسی ترہ آرگنائزنگ کمیٹی برائے کرائی ملک عمر دراز برہان،ملک احمد حسین و ملک سعید برہان شامل ہیں۔

مزید خبریں :