26 فروری ، 2015
لندن..........اگر آپ برطانوی ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر ہونے کے باوجود ملازمت سے محروم ہیں تو ہمارے پاس آپ کے لئے زبردست پیش کش ہے،ملکہ برطانیہ کو ڈرائیور کی ضرورت ہے اور تنخواہ کا پیکیج بھی شاندار ہے۔ ملکہ برطانیہ کو ڈرائیور کی ضرورت ہے،پیش کش شاندار ہے،کیوں کہ جو جانتا ہے چلانا اچھی گاڑی،اسی کو ملے گی یہ شاہی نوکری،جی ہاں،شاہی محل کی سرکاری ویب سائٹ پر ملازمت کی تفصیلات درج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہی گیراج میں آٹھ سرکاری لیموزین،دو bentleys،تین رولز رائس،اور تین daimlersکھڑی ہیں،جو سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران استعمال کی جاتی ہیں،اس کے علاوہ شاہی Fleet میں شاہی خاندان کے دیگر افراد کے لئے کئی واکس ویگنز موجود ہیں۔ اگرآپ بھی شاہی محل کے عملے کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو 48گھنٹے فی ہفتے کی اس ملازمت کے دوران آپ کو 23سے 24ہزار پاؤنڈ ادا کئے جائیں گے،جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 36سے 38لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں،تو پھر کیا سوچا آپ نے،جلدی کیجئے کہیں موقع سے نہ نکل جائے۔