27 فروری ، 2015
ایری زونا .........امریکی ریاست ایری زونا میں لاما نے پولیس اور شہریوں کی دوڑیں لگوادیںسن سٹی شہر کے مضافاتی علاقے میں لاما ڈراما اس وقت شروع ہوا جب سفید اور کالے لاما کی جوڑی سڑک پر نمودار ہوئی۔ شہری لاما کو یوں دوڑتا دیکھ کر پہلے ہوئے حیران پھر ان کو پکڑ نے کے لیے کی پولیس کی مدد ۔ تقریبا آدھے گھنٹے تک دونوں لاما سڑک پر دندناتے رہے ۔ بالآخر پولیس کالے لاما کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی جس کے بعد شہریوں نے سفید لاما کو بھی دھرلیا۔ ابھی تک یہ تعین نہیں ہوسکا کہ دونوں لاما کہاں سے آئے ۔