صحت و سائنس
01 مارچ ، 2015

پشاور میں ’’صحت کا اتحاد‘‘ مہم کا آغاز کل سے ہوگا

پشاور میں ’’صحت کا اتحاد‘‘ مہم کا آغاز کل سے ہوگا

پشاور......پشاور میں کل سے دوروزہ صحت کا اتحاد مہم چلائی جائےگی جس کے لئے شہر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائدہوگی۔ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ کل سے شہر میں دوروزہ "صحت کا اتحاد مہم "شروع ہوگی جس کے دوران سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو 9مہلک بیماریوں سے بچائو کی ویکسین دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188کےتحت پولیس کو کاروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :