03 مئی ، 2012
موناکو ولے… سوئس الیکٹریکل انجینئر نے شمسی توانائی سے چلنے والی کشتی پردنیاکے سفر کا آخری مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ رافیل ڈوم جان نے ستمبر دوہزاردس میں موناکو سے سفر شروع کیا تھا۔ چھ سودن کے اس تاریخی سفر میں کشتی کاکیپٹن، ایک مکینک اورچیف بلڈربھی ان کے ساتھ ہیں۔ رافیل کے مطابق اس کشتی میں لگا سولر پینل اچھے موسم میں پانچ سوسے چھ سو کلوواٹس فی گھنٹہ کے حساب سے بجلی پیدا کرسکتاہے۔ جب بیٹری مکمل چارج ہوتو تین سو کلومیٹرتک باآسانی سفرکیاجاسکتاہے۔ کشتی پر پندرہ ملین یورولاگت آئی ہے۔