دلچسپ و عجیب
16 مارچ ، 2015

بھارت میں دلہن کا جاہل دلہا سے شادی سے انکار، بارات لوٹا دی

بھارت میں دلہن کا جاہل دلہا سے شادی سے انکار، بارات لوٹا دی

کانپور ......بھارت میں دلہاکے حساب کے معمولی سوال کا جواب نہ دینے پر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔ دلہن کا کہنا تھا کہ وہ پڑھی لکھی ہے جاہل لڑکے سے شادی نہیں کرسکتی۔ بھارتی شہرکانپور میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ اس وقت پیش آیا جب دلہن نے دلہاسے پوچھا کہ 15میں 6جمع کریں تو کتنے بنتے ہیں۔دلہاکا جواب 17سن کر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔ دلہن کا کہنا تھا کہ اسے تصویر کسی اورلڑکے کی دکھائی گئی تھی ۔ یہ لڑکا تو پاگل لگتا ہے۔ دلہن کی دوست ریکھا کہتی ہیں وہ پڑھنے میں ہمیشہ سے اچھی رہی ہے اور اس کی خواہش تھی کہ اس کی شادی کسی پڑھے لکھے لڑکے سے ہو۔ دلہا کی فیملی نے دلہن کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن اس نے ایک نہ سُنی۔

مزید خبریں :