04 مئی ، 2012
واشنگٹن …طاقتور شخص کو اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے اسٹنٹس دکھانے کی ضرورت اکثر و بیشتر پیش آتی رہتی ہے لیکن بچوں کو صحتمند زندگی اور ورزش کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لیے ایسا شاید پہلی بار کیا گیا۔امریکی ریاست Wisconsin کے ایک شہرمیں امریکا کے طاقتور ترین مردوں میں شامل30سالہCarl Foemmelنامی شخص نے ہائی اسکول کے بچوں کو صحتمند زندگی گزارنے کے اصولوں سے آگاہ کرتے ہوئے اپنی طاقت کا مظاہرہ پیش کیا ۔اس موقع پرFoemmelنے کئی ٹن وزنی اسکول بس کو 53ٹیچروں کے وزن سمیت گھسیٹتے ہوئے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔