23 مارچ ، 2015
بارسلونا.......شفقت علی رضا.......اسپین کے دارالحکومت میڈریڈمیں سفارت خانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب منعقد کی گئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ قونصلر عمران حیدر نے پرچم کشائی کی اور صدر پاکستان ممنون حسین کی جانب سے یوم پاکستان پر بھیجا گیا پیغام پڑھ کر سنایا۔ سفارت خانہ میڈریڈ میں نئے تعینات ہونے والے فسٹ سیکرٹری شہزاد حسین نے وزیر اعظم پاکستان کا پیغام پڑھا اس موقع پر سیکنڈ سیکرٹری فرحانہ آصف بھی موجود تھیں۔ شرکاء تقریب نے پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ یوم پاکستان کی دوسری تقریب قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا میں منعقد ہوئی جہاں تلاوت کلام پاک کی سعادت الحاج قاری عبدالرحمان نے حاصل کی۔ پاکستان کے قومی ترانے کے بعد ملی نغمے پیش کئے گئے۔ وزیر اعظم پاکستان کا پیغام قونصل جنرل بارسلونا مراد اشرف جنجوعہ جبکہ صدر پاکستان کا پیغام ویلفیئر قونصلر بارسلونا محمد اسلم خان غوری نے پڑھا۔ تقریب میں پاکستانی خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان میں امن و سلامتی کی دعائیںمانگیں۔ اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے چوہدری امتیاز آف لوراں کی قیادت میں یوم پاکستان کا شاندار پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب کے اسٹیج سیکرٹری ایس اے رضا اور کامران خان تھے۔ تلاوت کی سعادت قاری عبدالرحمان جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت شمریز تارڑ نے حاصل کی۔ پروگرام میں قمر علی مہر چوہدری، راجہ سونی، راجہ گل فراز، چوہدری عبدالغفار مرہانہ، محمد اقبال چوہدری، حافظ عبدالرزاق صادق، مسزفرح خاں، جوزفین کرسٹینا، خوسے ماریا سالا، روبن گوخارو، خوسے انتونیو لارا، خاویر پیریدیس اور دوسرے مقررین نے خطاب کیا۔ سعید حیدری اور جمی شیخ نے ملی نغمات پیش کئے۔ اسپین میں مقیم ان پاکستانیوں کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا جو کسی نہ کسی ایسے شعبے سے وابستہ ہیں جو پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کا کام کرتا ہو۔ ان میں میاں عمران ساجد، عبدالرزاق صادق، ظفر پہلوان، نعمان علی، متین چوہدری، عادل علی، حاجی نوید وڑائچ، سفیان یونس، ڈاکٹر عرفان مجید، محمد زمان، ثاقب طاہر، علی ذوالفقار حشمت اور رضوان کاظمی شامل تھے۔