دنیا
24 مارچ ، 2015

ڈیلس:معروف پاکستانی نژادتاجر جاوید انور کی والدہ انتقال کر گئیں

ڈیلس:معروف پاکستانی نژادتاجر جاوید انور کی والدہ انتقال کر گئیں

ڈیلس......معروف پاکستانی نژاد امریکی تاجرو صنعت کار مڈلینڈ انرجی کے مالک سید جاوید انور کی والدہ طاہرہ خاتون انتقال کر گئیں،ان کی عمر 91برس تھی۔ان کی نما زجنازہ رچرڈسن کی جامع مسجد میںادا کی گئی جس کے بعدرچرڈسن میں ہی واقع مسلم قبرستان میں انہیں ان کے شوہر کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ان کی تدفین میںریاست ٹیکساس کے مختلف شہروں سےتعلق رکھنے والے پاکستانی اور امریکی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی جس میں ریاست ٹیکساس کے شہر پیرس کے سابق میئرڈاکٹر ارجمند ہاشمی،اسلامک ایسوسی ایشن گریٹر ہیوسٹن کے صدر اور سابق سٹی کونسل ممبر ایم جے خان،جنرل سیکریٹری خالد قاضی،ہیوسٹن کے اٹارنی نعمان عرف نومی حسن،ہیلتھ کیئر بزنس کے ٹائیکون ڈاکٹر حسن ہاشمی،ان کی اہلیہ سابق میئر چیپل ہل فلویرڈا سلمیٰ ہاشمی،پاکستان امریکن ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر جا وید اجمل،ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر سعید شیخ،پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کے صدرندیم زمان،سابق انجم،سائوتھ ایشیا ڈیمو کریسی واچ کے رکن بورڈ آف ڈائریکٹرراجہ زاہدا ختر خانزادہ،مسلم ڈیمو کریٹک کاکس کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن طارق جعفری،اسلامک ایسو سی ایشن نارتھ ٹیکساس کے سابق صدر محسن کے علاوہ جاوید انور کی اہلیہ اور بچوں کے دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جاوید انور کی والدہ طاہرہ خاتون کے انتقال پر پاکستان کے سابق صدر پر ویز مشرف،سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش،ٹیکساس کے گورنر گریگ ایباٹ،لوٹینٹ گورنر ڈیڈپیٹرک،امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی،قونصل جنرل ہیوسٹن افضال محمود نے اظہار تعزیت کیا۔

مزید خبریں :