دنیا
24 مارچ ، 2015

افغانستان ، مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ ، 13 افراد ہلاک

 افغانستان ، مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ ، 13 افراد ہلاک

کابل ...... افغانستان میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔ صوبہ وردک میں مسلح افراد نے ایک بس سمیت تین مسافر گاڑیوں پر اندھا دھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور بچے سمیت 13 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ فوری طور پر کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

مزید خبریں :