دلچسپ و عجیب
05 مئی ، 2012

اولمپک کھلاڑیوں کیلئے تیار کر دہ منفرد الیکٹرک ٹریننگ سوٹ

 اولمپک کھلاڑیوں کیلئے تیار کر دہ منفرد الیکٹرک ٹریننگ سوٹ

لندن…این جی ٹی…بر طانوی ماہرین نے اولمپک ایتھلیٹس کی ٹریننگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا حامل ایسا انوکھا الیکٹرک ٹریننگ سوٹ تیار کیا ہے جو کھلاڑیوں کوان کی ترتیب دی گئی درست پوزیشن کے بارے میں آگاہ کر تا ہے۔ MotivePro نامی اس الیکٹرک سوٹ میں ایسے سینسرز نصب کئے گئے ہیں جو تھر تھرانے کی آہٹ پیدا کرکے کھلاڑی کوٹریننگ کے دوران اس کی پوزیشن کے بارے میں فوراً feed backدیتے ہیں۔یہ سوٹ کمپیوٹر سے بھی منسلک ہے جس کے ذریعے کوچ کھلاڑی کی جسمانی لچک،پوزیشن اور عمدہ کارکردگی کو کسی رکاوٹ اور انتظار کے بغیر مانیٹر بھی کر سکتا ہے۔اس سوٹ کو تیار کر نے والے ماہرین کا کہناہے کہ یہ اپنی خصوصیات کے باعث ایتھلیٹس کے علاوہ بیلے ڈانسر زکیلئے بھی کار آمد ہے۔

مزید خبریں :