دنیا
26 مارچ ، 2015

فرانس:پیپلزپارٹی کے آرگنائزر قاری فاروق کی والدہ انتقال کر گئیں

فرانس:پیپلزپارٹی کے آرگنائزر قاری  فاروق کی والدہ انتقال کر گئیں

پیرس..... ر ضا چوہدری......پاکستان پیپلزپارٹی کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی کی والدہ محترمہ جمعرات کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق چھ بجے خالق حقیقی سے جاملیں۔ ان کی خرابی طبیعت کی اطلاع ملتے ہی دو روز قبل قاری فاروق احمد فاروقی اور ان کے بھائی آصف دونوں پیرس سے پاکستان روانہ ہو گئے تھے۔ مرحومہ کا نماز جنازہ آج بروز جمعرات پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے ان کے گاؤں چیچیاں نزد لالہ موسی کھاریاں ضلع گجرات میں ادا کی جائے گی۔

مزید خبریں :