30 مارچ ، 2015
کوئٹہ ......کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائر نگ سے قبائلی رہنما گارڈ سمیت ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔ ایس پی سریاب کے مطابق سریاب روڈ کلی بڑو میں قبائلی رہنما ظا ہر رند اپنے گارڈز اور ساتھیوں سمیت گاڑی پر جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ظا ہر رند موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے گارڈ سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمی گارڈ عبد ا لمالک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔