30 مارچ ، 2015
کراچی ......کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ڈاکٹرز کیلئے خوف کی علامت بنے ملزم مرزا بھائی کے لائف ٹائم وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ملزم پاکستان اور بھارت کے ڈاکٹرز سےکروڑوں روپے بھتا طلب کرتا تھا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ایس آئی یو پولیس نے ڈاکٹرز کے لئے خوف کی علامت ملزم مرزا بھائی کا سراغ لگا لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مرزا بھائی جنوبی افریقہ میں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرزا بھائی کا اصل نام حافظ فرقان ہے اور وہ بھارت میں ڈاکٹرز سے بھائی جی کے نام سے بھتا طلب کرتا تھا جبکہ پاکستان میں بھی ڈاکٹرز سے ٹیلیفون اور ای میل پر کروڑوں روپے بھتاطلب کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے ایک ساتھی ارسلان کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک اور ساتھی اصغر دبئی فرار ہوچکا ہے۔