پاکستان
30 مارچ ، 2015

آئینی نکتے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دیا جائیگا

آئینی نکتے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دیا جائیگا

اسلام آباد........آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت نا اہل ہونے والاسیاستدان مستقل نا اہل تصورہو گا یا نہیں؟ اس آئینی نکتے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دیا جائے گا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بلوچستان کے صوبائی امیدوار سمیع اللہ بلوچ کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں سوال اٹھایا کہ کیا آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت نا اہل ہونے والا امیدوار مستقل نا اہل تصورہو گا یا اپنی سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ الیکشن لڑنے کا اہل ہو گا۔ عدالت نے اس آئینی نکتے کی وضاحت کے لیے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :