30 مارچ ، 2015
لاہور.........لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےسانحہ یوحنا آباد کے 28ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ لاہورپولیس نےسانحہ یوحنا آباد کے28ملزموں کوانسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کےروبروپیش کیا،ان میں 16ملزم 2افراد کو زندہ جلانےاور12 توڑپھوڑ کے الزامات کےتحت گرفتار ہیں۔ خصوصی عدالت نےتمام ملزموں کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔