پاکستان
31 مارچ ، 2015

مشرق وسطیٰ کی صورتحال ، جائزے کیلئے پاکستانی وفد آج سعودی عرب جائیگا

مشرق وسطیٰ کی صورتحال ، جائزے کیلئے پاکستانی وفد آج سعودی عرب جائیگا

اسلام آباد .......مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے جائزے کیلئے پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت پر مشتمل وفد آج سعودی عرب روانہ ہوگا۔وفد کی روانگی کا فیصلہ نوازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہائوس اسلام آباد ہونیوالے اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ائر چیف سہیل امان،وائس ایڈمرل ہاشم بن صدیق اور مشیر خارجہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کا جائزہ لینے پاکستانی عسکری اور سیاسی قیادت کا وفد آج سعودی عرب روانہ ہو گا۔حکام کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ پاکستانی عوام کے امنگوں کے مطابق سعودی عرب کی خودمختاری اور سالمیت کے لیے پاکستان بھرپورکردارادا کرے گا جبکہ وزیردفاع خواجہ محمد آصف،مشرخارجہ سرتاج عزیز اور عسکری قیادت پرمشتمل وفد آج سعودی عرب جائے گاجو مشرق وسطیٰ کی صورت حال کاجائزہ لے گا۔

مزید خبریں :