دلچسپ و عجیب
05 مئی ، 2012

ستا نو ے سالہ آسٹریلوی ڈاکٹر ایلن دنیا کا معمر ترین گر یجویٹ

ستا نو ے سالہ آسٹریلوی ڈاکٹر ایلن دنیا کا معمر ترین گر یجویٹ

کینبرا … این جی ٹی … ستانوے (97) سالہ آسٹر یلوی ڈاکٹر ایلن اسٹیورٹ ز ڈگر ی حا صل کر کے دنیا کے معمر ترین گر یجو یٹ بن گئے ہیں ۔ ڈاکٹر ایلن نے سن دو ہزار نو میں Clinical Science کے شعبے میں داخلہ لیا تھا اور چا ر سا لہ کو ر س مکمل کر نے کے بعد باقا عدہ کنو نشن میں ڈگری حاصل کر نے کے بعد نیا ورلڈ ریکار ڈ قائم کر نے میں کا میا ب ہو گئے ہیں ۔1915میں پیدا ہو نے والے Allen نے انیس سو چھتیس میں اکیس سا ل کی عمر میں طب کی تعلیم میں پہلی ڈگر ی حاصل کی تھی اور اسّی سال کی عمر میں انہوں نے دوبار ہ مزید تعلیم حا صل کر نے کا ارادہ کیا ۔اس سے قبل ایلن دو ہزار چھ میں اکیا نو ے سال کی عمر میں قانو ن کی ڈگر ی حا صل کر کے بھی عالمی ریکا ر ڈ قائم کر چکے ہیں اور ایک با ر پھر ستا نو ے سال کی عمر میں نئی ڈگر ی حا صل کر کے انہوں نے معمر ترین گر یجو یٹ کا اپنا ہی ریکا ر ڈ تو ڑ دیا ہے ۔

مزید خبریں :