05 مئی ، 2012
ٹوکیو … این جی ٹی … عام طور پر گھر میں کوئی خاص تقریب ہو تو میزبان اپنی خوش اخلاقی کا ثبوت دیتے ہوئے مہمانوں کو ہاتھ اور منہ صاف کر نے کیلئے ٹشو پیپر بھی پیش کرتے ہیں لیکن جاپانی ماہرین نے ایک ایسا منفرد روبوٹ تیار کیا ہے جو اب یہ ذمہ داری نبھائے گا۔ 1.2 میٹر لمبا اور80 کلو گرام وزنی یہ روبوٹ شادی بیاہ کے ساتھ ساتھ خوشی اور غمی کی تقاریب میں مہمانوں میں ٹشو پیپرتقسیم کر نے کی صلا حیت رکھتا ہے۔ ٹائروں کے ذریعے نقل وحرکت کر کے یہ روبوٹ اپنی باڈی میں لگے شیشے کے جار سے ٹشو پیپر کے پیکٹ نکالتا اور اپنے سنسرز کی مدد سے ارد گرد مو جود افراد کو شنا خت کرکے انہیں دیتا ہے۔ اس روبوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ کیسی بھی صورتحال ہو یہ اپنے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر کر بلا معاوضہ ٹشو بانٹتا ہے اور اس کی اسی خاصیت کے باعث کسی کو ٹشو کی ضرورت نہ بھی ہو وہ بھی اسے انکار نہیں کر تا ۔