03 اپریل ، 2015
........لاہور میں پلازا کی چھت گرنے سے ملبے تلے دبنے والے 6 افراد کو زندہ نکال لیاگیا۔لاہور کے انار کلی بازار میں پلازا کی تیسری منزل کی چھت گرگئی۔ ریسکیوٹیموں نے ملبے سے 6افراد کو زندہ نکال لیا۔ ریسکیوآپریشن مکمل کرلیاگیا ہے۔ ملبے سے نکالے جانے والے زخمی افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔