05 مئی ، 2012
کیلی فورنیا … امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ کرسٹین کمنگس کو جیلی بینز کی مدد سے فن پارے بنانے میں بے انتہا مہارت حاصل ہے۔ یہ ماہر مصورہ تصویر کی باریکیوں کو سمجھتے ہوئے پہلے برش اور کلرز کی مدد سے تصویر بناتی ہیں اور پھر اس پر رنگ برنگی جیلی بینز کو اس طرح چسپاں کرتی ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ ہر شاہکار کو تیار کرنے کیلئے مصورہ نے 8 سے 12ہزار تک جیلی بینز کا استعما ل کیا ہے جبکہ ایک فن پارے کی تیاری میں 50 سے زائد گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ مختلف رنگوں کی حامل ہزاروں جیلی بینز سے بنائے گئے یہ انوکھے فن پارے آج کل شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔