04 اپریل ، 2015
ڈیرہ بگٹی........ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوری دربار میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ہے۔جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ایف سی ذرائع کے مطابق حملہ پیر کوہ کے علاقے سوری بربار میں قائم ایف سی کی چیک پوسٹ پر کیا گیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی ۔اس دوران حملہ آوروں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ اور واقعہ میں ایک حملہ آور کو زخمی کردیا گیا۔