پاکستان
04 اپریل ، 2015

دبئی کے امیرلندن میں 114 گاڑیوں کیلئے6منزلہ عمارت تعمیر کرینگے

دبئی کے امیرلندن میں 114 گاڑیوں کیلئے6منزلہ عمارت تعمیر کرینگے

لندن .........دبئی کے امیر محمد بن راشد المکتوم لندن میں اپنی 114 لگژری گاڑیوں اور عملے کےلئے بنائیں گے 6 منزلہ عالیشان عمارت ، ٹریفک بڑھنے کے خدشہ سے مقامی لوگ پریشان ہوگئے۔دبئی کے امیر تو ٹہرے بڑے لوگ اور بڑے لوگوں کی ہوتی ہیں بڑی سوچ ، سو اسی سوچ میں آیا ایک خیال اور محمد بن راشد المکتوم نے لندن جیسے گنجان شہر میں مصروف شاہراہ کے قریب ایک چھ منزلہ عالیشان عمارت بنانے کا منصوبہ بنا ڈالا جس میں دو بیسمنٹ بھی ہوں گے۔ یہ عالیشان عمارت ہوگی ایک ایسی شاندار کار پارکنگ جہاں انکی 114 لگژری گاڑیوں کو کھڑا کیا جائے گا ، صرف اتنا ہی نہیں ، اس عمارت میں انکے ملازمین کے لیے فائیو اسٹار رہائش کا بندوبست بھی ہوگا۔ اس علاقے کے رہائشیوں کو جب یہ خبر ملی تو وہ ہوگئے پریشان ، لندن کے شہریوں کا کہنا ہے کہ 114 لگژری گاڑیوں کی آمد و رفت سے اس علاقے میں ٹریفک کا حجم بڑھ جائے گا جس سے انہیں ہوگی بہت پریشانی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ منصوبہ شروع کرنے سے پہلے لندن والوں کی پریشانی کا بھی سوچنا چاہیے تھا۔

مزید خبریں :