06 مئی ، 2012
پشاور … پشاور کی 48یونین کونسلز میں آٹھ مئی سے انسداد پولیو کی تین روزہ خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے۔پشاور کی حساس یونین کونسلز کے لئے دس فوکل پرسنز مقررکردئیے گئے ہیں پشاوراڑتالیس یونین کونسلز میں آٹھ سے دس مئی تک خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائیگی۔ پولیومہم کی نگرانی ڈی سی اوسراج احمدکریں گے جبکہ پولیو کے حوالے سے حساس قراردی جانے والی یونین کونسلزکیلئے دس فوکل پر سنز مقرر کئے گئے ہیں۔ڈی سی او نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ مہم میں غفلت کا مظاہرہ کر نیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔