05 اپریل ، 2015
راچی .......وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں ہوگا ۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس حلقے میں آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخاب کو یقینی بنائیں،انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز نے کراچی میں امن بحال کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ضمنی انتخاب کے دن بھی امن بحال رکھ سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کو سیاسی تدبر کا مظاہرہ کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔