05 اپریل ، 2015
لاہور .......دواپریل کو معمولی جھگڑے کے نتیجے میں گولی کا نشانہ بننے والے18سال کے مقتول نواجوان زین کو انصاف کی فراہمی کیلئے لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اور بڑی تعداد میں شمع روشن کی گئی۔ زین کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔لبرٹی چوک میں سول سوسائٹی کے ارکان ،مقتول زین کی والدہ،بہنیں اور دوست شریک ہوئے۔شرکا نے پلے کارڈز اور زین کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔مظاہرے کے شرکا نے زین کی یاد میں شمعیں روشن کیں، تشدد کے خلاف اور امن کے حق میں نعرے بازی کی ۔مظاہرے میں زین کی والدہ،بہنیں اور رشتے دار بھی شریک ہوئے۔مظاہرے میں شریک بچوں نے بھی زین کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔زین کے لئے جمع ہونے والوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم مصطفیٰ کانجو اور اس کے ساتھیوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔