05 اپریل ، 2015
کراچی .......کراچی میں پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 246 میں انتخابی ٘مہم کے سلسلے میں واٹر پمپ سے نکالی جانے والی ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہو تی واپس واٹر پمپ پر پہنچ کر اختتام پزیر ہو گئی۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے خواتین اور کارکنان پر پتھراؤ کیا۔ریلی پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسما عیل کی سربراہی میں واٹر پمپ سے شروع ہوئی ریلی میں عارف علوی، خرم شیر زمان،حفیظ الرحمان سمیت دیگر مقامی رہنماوں نے شرکت کی حبکہ ریلی میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے ، ریلی عا ئشہ منزل سے ہو تی ہو ئی لیاقت آباد 10 نمبر تک گئی جس کے بعد ریلی کا رخ ناظم آباد پیٹرل پمپ کی جانب ہو گیا جس کے بعد ریلی دوبارہ غریب آباد، حسین آباد سے ہو تی ہو ئی واپس واٹر پمپ پر پہنچ کر اختتام پزیر ہو ئی، ریلی کی گزرگاہوں کے راستے میں متعدد جگہ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے کارکنان کا ٘آمنا سامنا ہو ا اور دونوں جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ عائشہ منزل کے قریب پی ٹی آئی کی ریلی کی جانب معمولی پتھراو بھی ہوا ۔ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ متحدہ چاہتی ہے کہ الیکشن ملتوی ہوں۔ متحدہ سے پوچھتا ہوں انہیں اور کتنا خون چاہئے۔لوگوں کے دلوں سے خوف نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ یہ آپ کا حلقہ یہ آپ کا گھر ہے آپ اپنے گھر میں یہ حرکتیں کرتےہیں۔