05 اپریل ، 2015
کراچی .......ایم کیو ایم کی جانب سے جناح گراونڈ میں ایسٹر کی تقریب کی گئی۔ جس میں بڑی تعداد میں مسیحی برادری کےساتھ مسلم برادری نے بھی بھرپورشرکت کی، دنیا بھر کی طرح کراچی میں مقیم مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہوار ایسٹر پُرزور انداز میں منایا، ایم کیو ایم کے جانب سے جناح گرائونڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقعے پر مسیحی برادری کے ساتھ ساتھ مسلمانون بھائیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اور موقعے پر ساز اور آواز کے ساتھ اسٹیج پرمسیحی کی حمد اور دیگر گیت گائی گئے ۔ اس موقعے پر آئے ہوئے لوگکافی لطف اندوز ہوئے، خاص طور بچے بہت خوش نظر آئے جب کے لڑکیوں نے فیس پینٹینگ اور مہندی بھی لگائی، مسیحی برادری کے بشپ جاوید نے اس موقعے پرمتحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا، اور ملک کی میں امن کے لئے دعائیں بھی کی گئی۔