پاکستان
05 اپریل ، 2015

خیر پور: بس ہائی ٹرانسمیشن تاروں سے ٹکراگئی،3 افرادہلاک

یر پور......خیر پور میں باراتیوں کی بس بجلی کے ہائی ٹرانسمیشن تاروں سے ٹکراگئی،حادثے میں دو بچوں سمیت 3 افراد جھلس کر جاں بحق اور خواتین سمیت9 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ببر لو کے قریب فیض واہ پر بارات سے بھری ہوئی بس گیارہ ہزار وولٹ بجلی کے تاروں سےٹکرا گئی،کرنٹ لگنے سے پانچ سال کامحمد مرتضیٰ ،8سال کا جاوید احمد سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،جبکہ 3 خواتین سمیت 9 افراد جھلس کر زخمی ہوئے،زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا،باراتیوں سے بھری بس بھانوگوٹھ سے گاڑھی موری جارہی تھی۔

مزید خبریں :