پاکستان
06 اپریل ، 2015

صوابی : خواجہ سرائوں کی گاڑی پر فائرنگ ،2جاںبحق ،3زخمی

صوابی : خواجہ سرائوں کی گاڑی پر فائرنگ ،2جاںبحق ،3زخمی

صوابی ......صوابی کے علاقہ سوڈیر میں رات گئے خواجہ سراوں کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک خواجہ سرا سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق رات گئےخواجہ سراوں کی ٹولی صوابی کے علاقے سوڈیر میں نجی تقریب کے بعد واپس آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے گاڑی روکنے کی کوشش کی ،مزاحمت پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خواجہ سرا سمیت 2 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ3 افراد زخمی ہوئے جن کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمنتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :