پاکستان
06 اپریل ، 2015

عمران خان پارلیمنٹ اجلاس شرکت کیلئے بنی گالہ سے روانہ

عمران خان پارلیمنٹ اجلاس شرکت کیلئے بنی گالہ سے روانہ

اسلام آباد ......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے بنی گالہ سے پارلیمنٹ ہاوس روانہ ہوگئے ہیں۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس یمن جنگ کے حوالے سے طلب کیا گیا ہےجو آج صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا ۔ پارلیمنٹ اجلاس سے قبل پی ٹی آئی سربراہ پارٹی کے ممبران قومی اسمبلی سے مشاورت کرینگے ۔تحر یک انصاف جس نے تقریبا ً8ماہ بعد پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا ۔اس حوالے سے عمران خان نے پریس کانفرنس میں کہہ رکھا ہے کہ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کر کے یمن کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کروں گا، مکہ مدینہ کیلئے جان بھی حاضر ہے ، سعودی عرب سے خاص رشتہ ہے لیکن یمن جنگ میں کودنے کی مخالفت کی جائیگی۔

مزید خبریں :