06 اپریل ، 2015
اسلام آباد ......سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، موسم خوشگوار ہوگیا۔پنجاب،کے پی کے سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم توخوشگوار ہوگیا،لیکن نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے۔ سندھ کے ضلع سکھر میں تیز بارش سے موسم تبدیل ہوگیا اور گرمی کم ہوگئی ۔جیکب آباد میں گرد ونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ، خیر پور میں تیز آندھی اور بارش سے درخت اور اکھڑ گئے ادھر میں پنجاب کے کچھ شہروں میں بھی وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، دوسری طرف گلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر آج مطلع ابرآلود ہے ، وادی کوئٹہ میں مطلع آج بھی صاف ہے جبکہ حالیہ بارشوں کے بعد سے خنکی میں اضافہ برقرار ہے۔